• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے ضلع پشین میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، مین چوک پر کھڑی مشکوک موٹرسائیکل سے بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے بتایا کہ پشین میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سادہ کپڑوں میں لیویز اہلکار تعینات کئے ہیں۔

لیویز اہلکار نے پشین کے مین بازار میں مشکوک موٹرسائیکل کھڑی ہونے کی نشاندہی کی جس پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے موٹرسائیکل میں رکھے گئے 5 کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔

تازہ ترین