کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) لورالائی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھ اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی لورالائی جواد طارق مہناس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری لورالائی کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جس پر ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کارروائیاں کرتے ہوئے چھ اشتہاریوں انور جان ٗصالح محمد ٗایس ایس پی لورالائی محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی،ایس آئی جہانگیر شاہ کاکڑ ،اے ایس آئی محمد خان،عبدالواحد ناصر اور دیگر نفری نے لورالائی پولیس کو مختلف کیسوں میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان انور جان ولد حبیب ٗ عمران خان ،اعجاز،علی جان اورمحمد عادل کو گرفتار کر لیا۔