• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلے یہاں آتے ہیں تو حل ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ مسئلے عدالت میں آتے ہیں تو حل ہو جاتے ہیں۔ جمعرات کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم روسٹرم پر آئے تو اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ان کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ مسئلے عدالت میں آتے ہیں تو حل ہی ہوتے ہیں۔ جب کوئی مسئلہ عدالت میں آئیگا ہی نہیں تو حل کیسے ہوگا؟۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کہاجاتا ہے کہ عدالت خود نوٹس لے،عدالت ازخود نوٹس کیوں لے؟ریاض حنیف راہی عدالت میں آئے ہیں،ہم انہیں جانے نہیں دے رہے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگائے گئے ۔

تازہ ترین