• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ، دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے مہمان ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، کرونا رتنے کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ گیارہ دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں تھم جانے والا ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ سری لنکن ٹیم کی آمد کے ساتھ پھر سے شروع ہوگا ۔

سری لنکا کے تمام ٹاپ ٹیسٹ پلیئرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں ، مہمان ٹیم کی قیادت کرونارتنے کریں گے ، جبکہ اینجیلو میتھیوز، چندی مل، کوشل پریرا ،نیروزن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو،لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا ، دھننجایا ڈی سلوا،لاہیرو تھیری مانے اور اوشاندہ فرنینڈو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ مارچ 2009ء کے بعد پاکستانی سرزمین پر یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی ، جبکہ موجودہ لنکن ٹیم میں سرنگا لکمل وہ واحد کھلاڑی ہیں جو لاہور میں حملے کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

تازہ ترین