• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی طلبا یونینز کی بحالی کی حامی ہے ،بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے اور سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئےطلبہ یونینز کی بحالی کی حامی میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ طلبہ یونین کی حمایت کی ہے، لاہور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے آج طالب علم مارچ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بھی طلبہ یونینز بحال کر دی تھیں مگر معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کے لیے طلبہ یونینز کی بحالی کا خاتمہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

تازہ ترین