لندن میں علاج کےلیے مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف آج بھی چیک اپ کےلیے اسپتال میں جائیں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز بھی لندن کے برج اسپتال میں 5 گھنٹے گزارے تھے ،جہاں پی ای ٹی سمیت دیگر اسکین کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کا اسکین ٹیسٹ طبیعت کی خرابی کے سبب تاخیر کا شکارہوا تھا ،جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں آجائیں گی ۔