• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں بھی چاقو بردار شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

چاقو زنی کا واقعہ شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میں پیش آیا، واقعے کے بعد شہریوں میں افراتفری مچ گئی اور وہ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

پولیس کو سرمئی رنگ کے لباس میں ملبوس 45 سے 50 سالہ شخص کی تلاش ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملے میں ملوث ہوسکتا ہے۔

جائے وقوع پر ہنگامی امداد کے لیے عملہ پہنچ گیا ہے، پولیس کے مطابق حملے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لندن میں بھی چاقو بردار شخص نے حملہ کیا تھا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے، تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا۔

تازہ ترین