• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری، وزیراعظم نے نام تجویز کردیے

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری، وزیراعظم نے نام تجویز کردیے


وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کردیے ہیں۔

وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کا جواب دے دیا۔

وزیراعظم کے خط کی کاپی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے نام موجود ہیں۔

عمران خان نے سندھ سے الیکشن کمیشن ممبر کے طور پر جسٹس (ر) صادق بھٹی، جسٹس (ر) نورا لحق قریشی اور عبدالجبار قریشی کے نام تجویز کیے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں۔

تازہ ترین