• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا ’یومِ سندھی ثقافت‘ پر پیغام

بلاول بھٹو کا ’یومِ سندھی ثقافت‘ پر  پیغام
"اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں"، بلاول کا یوم سندھی ثقافت پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کی عوام کو ’یومِ سندھی ثقافت‘ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھی ثقافت قدیم سنھ تہذیب و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج اور وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔

پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی منفرد و کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں اور زندگی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد بھی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ سندھ کی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لیے نوجوان نسل اپنا کردار اس اصولِ عمل کے تحت ادا کرے کہ "اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں"۔

تازہ ترین