• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کے لیے ٹریڈڈ فنڈ پیش کریگا

اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کے لیے ٹریڈڈ فنڈ پیش کریگا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کے لیے ایکسینج ٹریڈڈ فنڈ پیش کرے گا۔

چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کے لیے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ پیش کرے گا۔

سلیمان مہدی نے کہا کہ ایس ای سی پی کی منظوری کے بعد مارچ کے اختتام تک پیش کردیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، وہ اپنی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی اجازت ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو کیپٹل سرمایہ کاری کے لئے اپنی حکومت سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

تازہ ترین