ملتان(پ ر ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (زنانہ) ضلع ملتان نصرت فردوس چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے انکے دفتر میںتمام امور قانون کے مطابق اور میرٹ پر کئے جاتے ہیں اور انکے دفتر میں آنیوالی معلمات کو مسائل فوری حل کرنے کیلئے تمام اقدام کئے جاتے ہیں تاکہ معلمات اپنی تمام توجہ طالبات کی تعلیم کی طرف مرکوز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے روڈ میپ کے تحت تمام انڈیکٹرز حاصل کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلع ملتان کا محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نمایاں ہو ا ہے جسے اعلیٰ حکام نے بھی تسلیم کیا ہے۔