لاہور(آن لائن، نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ رمی چیف پی ٹی آئی کے نہیں پورے ملک کے ہیں،حکومت فوج کے پیچھے نہ چھپے، حکومت ملک کوتجربوں کی بنیادپرچلارہی ہے، 100سے زائد سینئر افسران کا تبادلہ کیا ہر ناکامی کا الزام افسروں پر لگایا جاتا ہے، قصورافسران کانہیں وزیراعظم کاہے، حکومت آرمی چیف کی طرح چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو بھی متنازع بنانا چاہتی ہے، وزیر اعظم آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت کے پابند ہیں، آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن متفقہ لائحہ عمل اختیار کریگی۔یہ بات انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں ایاز صادق، عظمی بخاری اور پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کی۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت ملک کو تجربوں پر چلا رہی ہے،حکومت کو سمجھ نہیں آرہی، ملک کیسے چلاناہے، ہرناکامی کاالزام افسروں پرلگایاجاتاہے، قصور افسران کانہیں وزیراعظم کاہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے کو حکومت نے جس طرح ہینڈل کیا، دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی سپریم کورٹ بار بار حکومت کی غلطیاں درست کرتی رہی۔