• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 12 افراد سوار تھے، جن میں سے پائلٹ اور 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: چین کی شاہراہ پر طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا

اداہو Idaho جانے والا طیارہ ساؤتھ ڈکوٹا کے ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوا تھا۔

تازہ ترین