وفاقی حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کےلیے سیاسی رابطے شروع کردیے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکراچی میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا کو شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس بریفنگ دی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایم کیو ایم نے مشکل حالات میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دیا اور اب بھی ہمارے ساتھ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست و معیشت پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا نکتہ نظر ملتا جلتا ہے ۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ آج ایم کیو ایم کی قیادت سے گفتگو ہوئی ، اسلام آباد میں اگلی ملاقات سود مند ہوگی ۔
خالد مقبول نے کہاکہ ایم کیو ایم کی پالیسی واضح ہے،وفاقی حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے، ایم کیو ایم کے مطالبات پر وفاقی حکومت کے کام کی رفتار بہت سست ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ جمہوری حکومتیں کراچی کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہوئے کردار ادا کریں ۔