• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب عباس کا شادی میں رقص، ویڈیو وائرل



اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس کی شادی کے سلسلے میں تقریب کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اپنی شینڈی کے دوران زینب عباس خود بھی اپنے شوہر کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دیں۔

زینب عباس نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے خوشی کے پرمسرت لمحات کو شیئر کیا۔

اسپورٹس پریزنٹر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہاں ان تمام دلہنوں کے لیے جن کا دل شادی کے موقع پر جھومتا ہے۔

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوشی و مسرت کی ان کی بہترین رات ہے اور اس رات کو یادگار بنانے والوں کا شکریہ۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسپورٹس پریزنٹر ان دلہنوں کی طرح اپنی شادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہورہی ہیں جو ان تقریبات میں خوشیوں کا دل کھول کر حصہ بن جاتی ہیں۔

ہال میں جب خاتون پریزنٹر داخل ہوئیں تو ان کا استقبال کرکٹ بیٹ کی چھاؤں میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر پاکستان سپر لیگ 2017 کا ٹاٹئل سانگ ’پھر سیٹی بجے گی‘ بجایا گیا۔

یاد رہے کہ زینب عباس کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایونٹس میں پریزنٹر بننے کے بعد کھیلوں کی دنیا میں شہرت حاصل ہوئی۔

زینب عباس کو رواں برس انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے رپورٹنگ پینل میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین