اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے طلباءتنظیموں کو ’پرتشدد ‘کہنے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نےاستفسار کیاہے کہ طلباءتنظیموں کو پرتشدد کہنے والے ان کی بہتری کا کون سا ضابطہ مرتب کرپائیں گے؟ پرتشدد تو حکمران ہیں جنہوں نے آزادی اظہار کے آئینی وجمہوری حق پر قدغن لگادی ہے۔ عمران کی سیاسی منافقت اوردوغلا پن ہے،ایف آئی آر واپس، گرفتارافرادکوفوری رہاکیاجائے، اتوار کو وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ”پرتشدد“ طالب علم نہیں، منتخب وزیراعظم اورپارلیمان پر حملے کرنے والے آپ تھے۔ عمران صاحب کا ٹویٹر پر قول اور حکومتی فعل میں مکمل طورپر تضاد پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف طلباءیونین کی حمایت اور دوسری طرف ان پر ایف آئی آر عمران صاحب کی سیاسی منافقت اور دوغلا پن ہے۔