اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے،ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کی محنت، دیانتداری و سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے حقوق کا مطالبہ طلبہ کے بڑھتے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کیلئے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں ، ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔