• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سپریم کورٹ میں جلد خواتین جج تعینات ہوں گی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں جلد خواتین جج تعینات ہوں گی، چیف جسٹس


لاہور ( نیوز ایجنسیاں ) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، سپریم کورٹ میں جلد خواتین جج تعینا ت ہونگی،ضلعی عدالتوں میں 300سے زائد خواتین ججز خدمات انجام دے رہی ہیں،ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں عورتوں کو با اختیار بنانا اور آگے لانا ہوگا،عدالتیں 50سال سے خواتین کے حقوق کیلئے کام کر رہی ہیں، عورتوں کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے،قرآن میں بار بار انصاف فراہمی کی تلقین کی گئی ، خدا انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے،معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ میں بھی خواتین ججز کی تعیناتی جلد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں لاہور میں تیسری خواتین ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کانفرنس سے خواتین کی قانون کے شعبے میں حوصلہ افزائی ہوگی، ضلعی عدالتوں میں 300 سے زائد خواتین ججز خدمات انجام دے رہی ہیں، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، ہمیں بھی زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین