لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز ڈبلیو بی او سپر ویلٹر ویٹ کیٹگری میں یورپی چیمپئن بن گئے۔باکسر حمزہ شیراز برطانیہ ہی کے ریان کیلی کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرنے کے بعد ٹاپ 15میں آگئے ہیں۔20 سالہ حمزہ کے پروفیشنل کیرئیر کی یہ دسویں فائٹ تھی جبکہ نوجوان باکسر حمزہ شیراز اب تک اپنے تمام مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز کو یورپی چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔