• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا مری روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے مری روڈ کے اطراف واقع ہوٹلز اور موٹلز کی طرف سے روڈ کے رائٹ آف وے پر قائم کی تجاوزات، تعمیرات، بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں اور نان کنفرمنگ استعمال کے سدباب کیلئے اتوار کو بھرپور آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایمبیسی لاج ہوٹل کی طرف سے مری روڈ کے رائٹ آٖف وے پر 14کمرے، 4سکیورٹی پوسٹیں، چار بیریئرز اور ایک بڑا شیڈ، ٹیولپ ہوٹل کے تین بیریئرز، دو گارڈ پوسٹیں اور ایک باڑ، بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے چار بیریئرز، ایک کمرہ اور سرکاری اراضی پر قائم کی گئی باڑ، ہوٹل پاک پیلس کے گارڈ روم اور دو بیریئرز، ڈریم لینڈ ہوٹل کے دو بیریئرز، باڑ اور پانی کا فوارہ، ریجنسی ہوٹل کے بیریئرز اور دو چار دیوریاں، میجسٹک ہوٹل کے دو بیریئرز، ایمبیسڈر ہوٹل کے دو بیریئرز اور ایک گارڈ پوسٹ، فٹنس کلب کے دو بیریئرز، رمادہ ہوٹل کے غیرقانونی شیڈز، دو بیریئرز دو عدد کمرے اور مذکورہ ہوٹلوں کے سیٹ بیکس میں قائم کی گئی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ اس سے قبل مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے اور ضابطے کی کارروائیوں کے بعد ایکشن لیا گیا۔
تازہ ترین