• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانوں میں ہری مرچیں کیوں ڈالی جاتی ہیں؟

ایشیا کے کھانوں میں مرچ مسالے اور جڑی بوٹیوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، طبی طور پر یہ قدرتی مسالےصحت بخش بھی ہیں، انہی مسالوں میں سے ایک ہرہ مسالہ ہری مرچ کے بے شمار فوائد ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق ہری مرچ صحت کے لیے بہترین اور اینٹی آکسیڈنت خصوصیات کی حامل ہے ، غذائیت سے بھر پور ہری مرچ میں مالٹے کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ وٹامن سی کے ساتھ وٹامن اے، بی 2، بی 6 ، نیاسن اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم کے لیے ناگزیر ہیں ۔

اس میں کیپسیسن کیمیکل کمپاؤنڈ کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب اس کا ذائقہ ترش محسوس ہوتا ہے ، ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ صحت مند اور وزن میں کمی لانے کے لیے ہری مرچ کو اپنی روزانہ کی غذا کا حصہ بنانا چاہئے، اسے تل کر کا یا سلاد کے طور پر کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہری مرچ کے استعمال کے حیران کن فوائد جو آپ کو اسے کھانے پر مجبور کر دیں گے :

ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہری مرچ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے ۔

وٹامن سی، ای او ر اینٹی آکسیڈنٹ جز کی موجودگی کے باعث ہری مرچ کے استعمال سے جلد صاف شفاف چمکدار ہو جاتی ہے ۔

اس میںپانی کی زائد مقدار اور زیرو کیلوری کے باعث وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ہے ۔

ہری مرچ میں بیٹا کیروٹن پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے دل کی صحت اچھی ہوتی ہے ۔

روزاہ کی بنیاد پر اس کے استعما ل سے کولیسٹرول لیول اور انسولین کی مقدار قدرتی طور پر متوازن رہتی ہے ۔

قوت مدافعت اور برداشت کو بڑ ھاتی ہے ۔

ہری مرچ آئرن سے بھرپور ہے ، آئرن کی کمی کے شکار لوگوں کے لیے بہترینہے ۔

اس میں وٹامن K کی موجودگی کے باعث آسٹیوپروسیس میں آرام اور خون کو گاڑھا ہونے میں مدد ملتی ہے جس کے باعث چوٹ لگنے کی صورت میں زیادہ خون بہہ جانے سے بچت ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین