• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس مسلسل آٹھویں سال دنیا کی بہترین قوموں کی فہرست میں اولین درجے پر موجود ہے۔ بلومبرگ کی جاری کردہ درجہ بندی  کے مطابق کولن اور کوچینوف کے حساب سے 2018 کے قومی معیار کے انڈیکس میں فرانس نے 83 اعشاریہ پانچ فیصد اسکور کیا۔

درجہ بندی میں جن معیارات کو مدنظر رکھا گیا ہے ان میں معاشی طاقت، انسانی ترقی، امن و استحکام، شخصی آزادی اور ایک موثر انتظامیہ اور حکومت شامل ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا مقام جرمنی اور نیدرلینڈ نے  مشترکہ طور حاصل کیا ہے، اور ان کے پوائنٹس 82 اعشاریہ آٹھ فیصد ہیں۔ جبکہ ان کے بعد آنے والے ممالک میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ شامل ہے، جسے 70 فیصد پوائنٹس ملے۔ چین کو 44 اعشاریہ 3 اور روس کو 42 پوائنٹس ملے۔

اس درجہ بندی میں فہرست کی ابتدا میں زیادہ تر یورپی یونین کے ممالک موجود ہیں۔ فہرست میں سفری سہولتوں کے لحاظ سے بھی فرانس کا درجہ کافی بلند ہے۔ فرانسیسی پاسپورٹ پر دنیا کے 165 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر ممکن ہے۔

بیرون ملک منتقل ہونے کے لیے ضروری کاغذی کام بھی کہیں اور کے مقابلے میں کم مشکل ہے۔ چھٹی عالمی طاقت فرانس اور اس کے شہری بھی مضبوط استحکام سے لطف اندوز ہیں۔

اس فہرست میں نچلے ترین نمبر پر مشرقی افریقہ کا خانہ جنگی سے تباہ حال ملک صومالیہ موجود ہے جسے صرف 13اعشاریہ 8 فیصد پوائنٹس ملے۔

تازہ ترین