• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلما ن بدلہ لینے کی بجا ئے درگذرکا رویہ اختیار کریں،مفتی عبدالمجید ندیم

 بر منگھم (پ ر) نفرت کے ماحول میں محبتوں کو پروان چڑھانا سیرت ِنبوی ﷺکا سب سے اہم پیغام ہے ۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کریں اور بدلہ لینے کی بجا ئے درگذرکا رویہ اختیار کریں۔ علما ء کا فرض ہے کہ وہ معاشرے کو تقسیم کرنے کی بجا ئے اسے متحد کرنے کی جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدرمفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ ربیع الاوّل کے مبا رک مہینے میں بھی بعض خطیب اور واعظ کمیونٹی کو تقسیم کرنے والی با تیں کرتے ہیں جس سے لوگوں کے اندر ایک دوسرے کے بارے میں نفرت پیدا ہوتی ہے اور وہ ایک دوسرے کے قریب آنے کے بجائے الٹا ایک دوسرے سے دور ہو جا تے ہیں۔عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ معاشرے کو تقسیم کرنے والے واعظین کی حوصلہ شکنی کریں، اس لیے کہ امتِ مسلمہ کو اتحاد اور اتفاق کی بہت زیا دہ ضرورت ہے۔ مفتی عبدالمجید ندیم نے کہا ’’پاکستان، اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف تو سیا سی خلفشار ہے تو دوسری طرف یتیم بچیاں تک محفوظ نہیں ہیں۔مہنگا ئی نے عوام الناس کی کمر توڑ دی ہے اور پولیس نہتے لوگوں پر گولیاں چلا کر ماؤں کی گودیں ویران کر رہی ہے۔ دوسری طرف حکومتی وزرا ایسے اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں جن کی وجہ سے پورا ملک شدید بحرانی صورت حال سے دوچار ہے۔ اگر اربابِ اختیار نے ہوش مندی کا ثبوت نہ دیا گیا تو ملک نفرتوں کی آما جگاہ بن جا ئے گا ۔
تازہ ترین