لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ملکیتی العریبیہ شوگر مل کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف حمزہ اور سلمان شہباز کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیں۔جسٹس علی باقر نجفی نے دورکنی بینچ کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ چیئرمین و ڈی جی نیب،تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا تھا،کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی طرف سے ایڈووکیٹ سلمان احمدبٹ پیش ہوئے۔ العریبیہ شوگر مل کی جانب سے عدالت میں دائر درخواستوں میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔