• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر کاری گیسٹ ہائوس میں 6افراد کی ہلاکت،انکوائری مکمل نہ کی جاسکی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سر کاری گیسٹ ہائوس میں بچوں سمیت 6 افراد کی ہلاکت کیس میں نو ماہ گزر جانے کے باوجودغفلت کے مرتکب افسران کے خلاف انکوائری مکمل نہ ہوسکی ۔وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے خلاف انکوائری کے لئے مختلف اوقات میں چار خطوط لکھے گئے تھے،وفاقی حکومت نے چیف انجئینر اکرام الحق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی،انکوائری کمیٹی نے 25مارچ 2019کو اپنی رپورٹ پیش کرنی تھی ،خطوط کے باوجود انکوائری نہ ہونے پرسندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا ہے ۔قصر ناز کی ابتدائی رپورٹس میں زہریلا مواد موجوظاہر نہیں کیا گیا تھا،میڈیکل رپورٹس کے مطابق روم میں زہریلا اسپرے ہونے کی وجہ سے بچوں سمیت چھ افراد کی ہلاکت ظاہر کی گئی تھی ،ملزمان میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی ندیم اختر، چیف انجئینرحسین دودانی، چیف ایگزیکٹو انجنئیر ہیر نند ،ذاکر حسین،محرم حسین بروہی،ساجد حسین سمیت 11افسران شامل ہیں ،بائیس فروری کو کراچی کے قصر ناز میں 6 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

تازہ ترین