• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ریٹائرمنٹ سے 15 دن پہلے تبادلے کے خلاف احتجاجاً مستعفی

بشیر میمن ریٹائرمنٹ سے 15 دن پہلے تبادلے کے خلاف احتجاجاً مستعفی


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر احمد میمن نے ریٹائرمنٹ سے صرف 15دن پہلے ٹرانسفر کرنے پر احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

سرکاری امور کی انجام دہی میں عمو می شائستگی یہی ہے جو افسر ریٹائر منٹ کے قریب ہو توا سے ٹرانسفر نہیں کیا جا تا،بشیر میمن نے استعفیٰ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا ہے۔

سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نام تحریری خط میں بشیر احمد میمن نے موقف اختیار کیا ہےکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں عمو می شائستگی یہی ہے کہ جو افسر ریٹائر منٹ کے قریب ہو توا سے ٹرانسفر نہیں کیا جاتا۔ مجھ سے اس شائستگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت مجھ سے ناخوش ہے۔ 

لہٰذا س حکومتی فیصلے کے پیش نظر میں ملازمت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بشیر ا حمد میمن حکومت سے اختلافات کی وجہ سے رخصت پر تھے۔

تازہ ترین