• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

31ویں ایشین ایڈورٹائزنگ ایڈ ایشیا کانفرنس آج الحمراء ہال میں شروع ہوگی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں 31ویں ایشین ایڈورٹائزنگ ایڈ ایشیاءکانفرنس2019ء آج سےالحمراءہال میں شروع ہورہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایڈ ایشیا کا افتتاح کریں گے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد ایڈورٹائزنگ و مارکیٹنگ ایجنسیز کے عہدیداران و تخلیقی میڈیا ماہرین شرکت کرینگے۔تین روزہ کانفرنس میں 20سے زائد موضوعات پرملکی وغیرملکی شخصیات اپنے تجربات بیان کریں گی۔ایڈایشیا کے پہلے روز غیر ملکی اسپیکرز رچرڈ کوئسٹ ، سر مارٹن سورل اور یاشارو ساساکی خطاب کریں گے جبکہ پاکستانی اسپیکرز میں سے علی ریاض، عتیقہ اوڈھو اور فواد خان خطاب کریں گے ۔تین روز ہ ایڈ ایشیاءکانفرنس کا انعقاد ایشین فیڈریش آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے مشترکہ تعاون سے ہورہا ہے۔1958ءمیں ایڈ ایشیا کانفرنس ٹوکیو میں منعقد ہوئی تھی اس کے بعد یہ ایشیا کی سب سے بڑی اور باوقار ایڈورٹائزنگ اور کمیونیکشن کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان میں دوسری مرتبہ ایڈ ایشیا کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے ۔ اس سے پہلے 1989ءمیں لاہور میں ہی منعقد ہونے والی 16ویں ایشین ایڈورٹائزنگ کانگریس میں پاکستان اور دنیا بھر سے 800سے زائد ممتاز ایڈورٹائزنگ اور میڈیا ماہرین نے شرکت کی تھی اور اس کانفرنس کو غیر ملکی شرکاءاور پاکستان کی طرف سے شریک شخصیات نے نہایت کامیاب کانفرنس قرار دیا تھا۔ کانفرنس کی 61سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ انگریزی کے ساتھ ساتھ کانفرنس کے میزبان ملک (پاکستان) کی قومی زبان اُردو میں اس کانفرنس کا” لوگو“ تیار کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس کے میزبان شہر کو بھی خصوصی طور پر سراہنے کے لئے ”لاہور لاہور ہے“ کے دلکش خطاطی نمونے کے ساتھ خطاطی اور مقامی ثقافت کے علاوہ ٹرک آرٹ کے حسین رنگوں کو بھی اس میں مزین کیا گیا ہے۔  

تازہ ترین