• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر، غذائی قلت وبائی امراض ،مزید 5بچے دم توڑ گئے

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)تھر میں غذائی قلت وبائی امراض کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔ضلعی اسپتال سمیت صحت مراکز میں ادویات کی قلت تفصیلات کے مطابق تھر میں غذائی قلت وبائی امراض کے باعث اموات کا سلسہ تھم نہ سکا ہے۔گذشتہ روز سول اسپتال مٹھی میں مزید 5بچے دم توڑ گئے ہیں۔جن میں 13 روزہ بچی دانشا،تین سال کی سنیتا،چار ماہ کا بچہ حفیظ،ایک ماہ کا علی محمد،اور ھمیر مہران پوٹو کا نومولود بچہ شامل ہے۔جس کے بعد رواں ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
تازہ ترین