• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے وفاقی کمیشن کی عبوری رپورٹ منظور

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے وفاقی کمیشن کی عبوری رپورٹ کی منظوری دیدی ،سی ڈی اے بورڈ نے پیر کے روز اس رپورٹ کو سی ڈی اے کے بلڈنگ بائی لاز اور پلاننگ رولز و پیر امیٹرز کا با قاعدہ حصہ بنا نے کی منظوری دی ۔نئے بلڈنگ بائی لاز کا اب با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کیا جا ئے گا۔نئے بائی لاز کے تحت بلیو ایریا اور ماوو ایریامیں ہائی رائز بلڈنگز کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی اور فلور ایریا تناسب میں ا ضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا ویژن یہ ہےکہ عمودی بلڈنگز ( Vertical) تعمیر کی جائیں ۔ رہائشی مکانوں کی ممٹی کے کورڈ ایریا میں ا ضافہ کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ اسلام آ باد ایکسپریس وے ، مری روڈ ، لہتراڑ روڈ ، فتح جنگ روڈ ، پارک روڈ اور جی ٹی روڈ پر بلڈنگز کی تعمیر کیلئے بائی لاز بنا ئے گئے ہیں ۔ یہاں بھی ہائی رائز کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی لیکن اسے اس ایریا میں ٹریفک کے دبائو اور ما حولیاتی اثرات سے مشروط کیا گیا ہے۔پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائیٹوں کیلئے این او سی کو آ سان بنا یا گیا ہے۔ کم زاز کم 400کنال اراضی کی شرط کونرم کرکے 200 کنال کر دیا گیا ہے۔ پر ائیو یٹ ہا ئوسنگ سکیموں میں بھی ورٹیکل یا عمودی بلڈنگز کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ گرین کیریکٹر کی حو صلہ فزائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین