• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سولر پینل ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سولر پینل ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن پر نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔
تازہ ترین