• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر وزیر اطلاعات پنجاب مقرر

فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر وزیر اطلاعات پنجاب مقرر 


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ صوبائی وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے،مارچ میں ہندئوو ں کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم نے انہیں ہٹایا تھا،مارچ میں ہندئوو ں کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم نے انہیں ہٹایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کی جانب سے اطلاعات کے محکمہ کی اضافی ذمہ داریوں سے معذرت کے باعث صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین