آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ ، جامعات میں طلبہ یونینوں کی بحالی کے فیصلے کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی ٰسندھ کے مشیر قانون ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے، اس حوالے سے ایک مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے جسے جلد منظوری کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔تمام جامعات میں طلبہ یونینز کے الیکشن ہونگے۔پیر کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ طلباء تنظیموں کو فعال کرنے کے لیے سندھ حکومت قانون سازی کر رہی ہے جس کے بعد طلباء تنظیموں کو سندھ بھر میں فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید