• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار سے متعلق عمران کا دعویٰ درست نہیں،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میزبان نیلم یوسف کے پہلے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت مل گئی تھی تو آصف زرداری کو بھی ملنی چاہئے، طلبہ یونینز کی بحالی سے فائدہ ہوگا، عثمان بزدار سے متعلق عمران خان کا دعویٰ کلی طور پر درست نہیں ہے۔بابر ستار نے کہا کہ آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی دینا عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے جبکہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے،سابق صدر کا طبّی بنیادوں پر علاج کیلئے بیرون ملک جانا ان کی میڈیکل رپورٹس پر منحصر ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ بلاول کہتا ہے اسے پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں ہے جبکہ ہمیں پاکستانی سیاستدانوں پرا عتماد نہیں ہے، اگر نواز شریف کو اتنا بڑا ریلیف ملا ہے توا ٓصف زرداری کو کیوں نہیں مل سکتا، آصف زرداری کے چہرے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شدید بیمار ہیں۔ریما عمر نے کہا کہ نواز شریف سزایافتہ تھے جبکہ آصف زرداری کا ابھی ٹرائل چل رہا ہے، نواز شریف کو ضمانت مل گئی تھی تو آصف زرداری کو بھی ملنی چاہئے، آصف زرداری دس جون کو گرفتار ہوئے لیکن ابھی تک ان کا کیس شروع نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین