• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو فخر ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی کاموں میں حصہ لینے پر اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اور تمام پاکستانیوں کو شنیرا پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں شنیرا کے ٹوئٹ کے رد عمل میں لکھا کہ ’آپ میرا اور تمام پاکستانیوں کا فخر ہیں ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ شنیرا اکرم غریبوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کرنے والی عالمی این جی او فریڈ ہالوزکی پاکستانی سفیر مقرر کر دی گئی ہیں ۔

وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح مجھ سے پیار کرتی ہو اسی طرح میرے وطن سے محبت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شنیرا اکرم نے شوہر کی پزیرائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شنیرا اکرم نے اپن ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بینائی لوٹانے سے بڑا کوئی بھی تحفہ نہیں ہوسکتا، بصارتوں سے محروم لوگوں کے لیے چیچہ وطنی میں فریڈ ہالوز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اسی ادارے کی اپنے پاکستان کی گلوبل ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے شنیرا سے ہاتھ میں دستانہ پہننے کی وجہ معلوم کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے خاتون کو چہرے کو چُھونے کے لیے دستانہ کیوں پہن رکھا ہے؟

رانا ذیشان اظہر نامی صارف کا جواب دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ خاتون کی آنکھوں کی سرجری ہوئی اور انہوں نے خاتون کی پٹی اتاری تھی،  انہوں نے بتایا کہ خاتون نے آنکھوں کی روشنی کھو جانے کے بعد  پہلی بار دیکھا تھا۔

شنیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ کوئی بد احتیاطی کر کے خاتون کو  انفیکشن نہیں دینا چاہتی تھیں۔

تازہ ترین