• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آکر سوچیں، فردوس اعوان

بلاول سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آکر سوچیں، فردوس اعوان


وزیرِ اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آکر سوچیں۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر جمہوری سوچ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پی پی چیئرمین کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آکر سوچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو سیاسی بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنے کی سوچ پیپلز پارٹی کے دعوؤں کی نفی ہے۔

فردوس اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم اسی لیے اپوزیشن کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں، قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔

تازہ ترین