• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: 20 افراد کے قاتلوں کو 20-20 بار سزائے موت

سرگودھا: 20 افراد کے قاتلوں کو 20-20 بار سزائے موت


سرگودھا کی درگاہ میں 20 افراد کو قتل کرنے والے 4 مجرموں کو بیس بیس بار سزائے موت اور تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم سنا دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 32 ماہ تک 70 بار مقدمے کی سماعت کی۔

یکم اپریل 2017 کو سرگودھا کے نواحی گاؤں 95 شمالی کی درگاہ پر 4 خواتین سمیت 20 افراد کو قتل کردیا گیا تھا، تمام افراد جعلی پیر عبدالوحید کے مرید تھے۔

صدر پولیس نے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے فیصلہ سناتے ہوئے جعلی پیر عبدالوحید اور اس کے 3 کارندوں کاشف، ظفر اور آصف کو الزامات ثابت ہونے پر 20، 20 مرتبہ سزائے موت اور ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا۔

فیصلے کے بعد چاروں مجرموں کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عبدالوحید درگاہ کے متولی علی محمد گجر کے انتقال کے بعد متولی بننا چاہتا تھا، اس لیے ملزم نے علی محمد گجر کے بیٹے آصف اور اس کے حامیوں کو نشہ آور مشروب پلا کر ڈنڈے اور لاٹھیوں سے قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین