• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمساز امتیاز علی مدھوبالا کی بائیوپک بنائیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ مدھوبالا کی زندگی کو پردے پر دیکھنے کے لئے تیار ہو جائیے۔ مشہور فلم سازامتیاز علی مدھوبالا کی بائیوپک بنانے جارہے ہیں۔ امتیاز علی لیگ سے ہٹکر فلمیں بنانے کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جب وی میٹ ’’لو آجکل‘‘ راک اسٹار، اور ہائی وے جیسی سوپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امتیاز علی نے مدھوبالا کی بائیوپک کے لئے حقوق بھی حاصل کرلئے ہیں حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فلم ہوگی یا ویب سیریز ابھی تک فلم کی اسٹار کاسٹ کا تعین نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک کی مدھو بالا کے نام سے مشہور اداکارہ پرینکا کنڈوال فلم میں مرکزی کردار میں نظر آسکتی ہیں حالانکہ مدھو بالا کی بہن کرینہ کپور کو لیڈ رول میں دیکھنا چاہتی ہیں ، تفصیلات کے مطابق مدھو بالا کا اصلی نام ممتاز بیگم تھا۔ مدھو بالا نے فلم ’’بنست‘‘ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم اندسٹری میں انٹری دی تھی پھر انہوں نے راجکپور کے ساتھ فلم ’’نیل کمل‘‘ سے لیڈرول میں بولی وڈ میں داخلہ لیا تھا۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو امتیاز علی فی الحال اپنی نئی فلم میں مصروف ہیں جو آج کل کے نام سے بنائی جارہی ہے۔ فلم میں کارتک آرین اور سارا علی خان لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ فلم آج کل امتیاز کی ہی فلم ’’لو آجکل‘‘ کا سیکویل ہے۔ فلم اگلے سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین