• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی انتخابات میں مسئلہ کشمیر پر ٹھوس مؤقف رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دیا جائے، چوہدری قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن کشمیر سالیڈیرٹی کیمپین کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے برطانوی الیکشن متعلق پالیسی بیان جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ برطانوی کشمیری پاکستانی یہاں پر مختلف مین سٹریم جماعتوں سے وابستہ ہیں بعض جگہوں پر آزاد امیدوار بھی ہیں اس لیے کشمیری پاکستانی مختلف حلقہ ہائے انتخابات میں اپنے اپنے مقامی حالات کے مطابق ووٹ دینے کا فیصلہ کریں تاہم اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ کون سی جماعت اور امیدوار مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف رکھتا ہے ماضی کی کاوشوں اور حال کی کمنٹمنٹ کو مدنظر دکھا جائے اور برطانیہ میں کمیونٹی کو درپیش گونا گوں مسائل پر بھی امیدواروں کی فعالیت کو پرکھا جائے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 12 دسمبر کو منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے برطانیہ میں موجود کشمیری پاکستانی کمیونٹی سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس الیکشن میں اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں ان امیدواروں کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جو نہ صرف مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر اواز بلند کرنے کی یقین دہانی کریں بلکہ برطانیہ کے اندر کشمیری پاکستانی کمیوںٹی کو معاشرے میں آگے بڑھنے ان کو درپیش ہاوسنگ ، سوشل کئیر اور ملازمتوں سمیت پیچیدہ نوعیت کے مسائل سے عہدہ براںٓ ہونے میں مدد دے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت اور جبر و استبداد کا دور ہے وہاں کے عوام محصور ہو کر رہ گئے ہیں کمیونٹی یہ دیکھے کہ کون سے امیدوار بھارت کے اس ظالمانہ رویہ کے خلاف انکے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پھر کون سے امیدوار اور پارٹیاں ایسی ہیں جو برطانیہ میں کمیونٹی پسماندگی دور کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران جو کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں hustings ہو رہی ہیں ان میں کشمیری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان مواقع کو مسئلہ کشمیر اور کمیونٹی مسائل اٹھانے کیلئے بھی استعمال کریں انہوں نے کہا کہ یہ نہایت المیہ ہے کہ برطانوی حکومتیں کشمیر پر بھارت کے ساتھ تجارتی مفادات کو اولیت دیتی رہی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری پاکستانی برٹش اوریجن نوجوان نسل شدت کیساتھ ان زیادتیوں پر آواز بلند کرے اور واضح کرے کہ کشمیری پاکستانی اس الیکشن میں کشمیر پاکستان دوست امیدواروں کو ترجیح دیں گے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی بھرپور طریقہ سے الیکشن مہم کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور بند کرانے کے مطالبات پیش کرے ۔ خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں شہری آزادیوں کی بحالی پر توجہ مبذول کرائی جائے ذرائع مواصلات ، ہسپتالوں سے طبی امداد کی سہولیات اور سکولوں میں تعلیمی سروسز کو بحال کرانے پر بھی زور دیا جائے بھارت کے کالے قوانین ، کشمیر میں جبری حراستوں اور گرفتاریوں کی طرف بھی برطانیہ کے سیاسی اکابرین کی توجہ حاصل کرکے آئندہ بننے والی برطانوی پارلیمان میں زیادہ سے زیادہ کشمیر پاکستان دوست بھیجے جائیں ۔ 

تازہ ترین