• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کرنے پر غور

بیجنگ (آئی این پی) بیجنگ حکومت ہانگ کانگ میں احتجاج سے متعلق واشنگٹن کے موقف کے سبب امریکی سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد کو چین میں داخل ہونے سے روک سکتا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے علاوہ امریکی ذمہ داران اور قانون ساز ارکان کے لیے ویزوں کے اجرا پر بھی قیود لگائی جا سکتی ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکی فوج کے بحری جہازوں اور طیاروں کی جانب سے پیش کردہ ہانگ کانگ کے دوروں کی درخواستوں کا جائزہ معلق کر دیا ہے۔
تازہ ترین