• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاٹیز اور ہاٹ ڈرنکس میں 23چمچ تک چینی ہوتی ہے، تحقیق

لندن (پی اے) سیزنل لاٹیز اور ہاٹ چاکلیٹس جوکہ ہائی سٹریٹ کافی چینز فروخت کررہی ہیں، ان کے ایک کپ میں چینی کی مقدار23چمچ تک ہوتی ہے۔ ایکشن آن شوگر نے 200مشروبات کا معائنہ کیا اور یہ جان کر دھچکا لگا کہ ان میں سے اکثر میں بہت زیادہ چینی موجود تھی۔ ’’وینٹی‘‘ سٹاربکس سیگنچر کیرامل، ہاٹ چاکلیٹ میں سب سے زیادہ چینی پائی گئی جو اوٹ ملک سے بنایا گیا ہے اور اس پر کریم ڈال دی جاتی ہے، اس میں چینی کی مقدار23چائے کے چمچ یعنی 93.7گرام اور 758کیلوریز پائی گئیں۔ یہ مقدار کوکا کولا کے 3کینز یا 4وائٹ چاکلیٹس اور سٹرابری مفنزکے برابر بنتی ہے۔ اس کے بعد کیفے نیرو کا گرانڈے سالٹڈ کیرامل ہاٹ چاکلیٹ آتا ہے جس میں چینی کی مقدار چائے کے 15چمچ یعنی 60گرام تھی اور کیلوریز 503چینی سے بھرا تیسرا مشروب ونیٹی سٹاربکس جنجربریڈ لاٹے ہے جو اوٹ ملک سے بنا ہے اس میں 14چائے کے چمچ (56.6گرام)چینی پائی گئی اور 523کیلوریز انرجی تھی۔ ماہرین غذایت کے مطابق ایک فرد کو روزانہ 30گرام یا7چمچ سے زائد چینی استعمال نہیں کرنی چاہئے۔ اسی طرح 7سے 10سال کے بچے 6چمچ یا 24گرام سے زائد شوگر استعمال نہ کریں۔ سٹاربکس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کسٹمرز ڈرنک کے سائز کو مدنظر رکھ سکتے ہیں اور کریم یا چکنائی کی مقدار بھی کم کراسکتےہیں اور ہماری کوشش جاری ہے کہ اپنے پراڈکٹس میں شوگر لیول کو کم کریں۔
تازہ ترین