کوئٹہ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون عالمگیر ہوتک نے خاتون کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا ،عدالت نے دیگر دفعات کے تحت بھی مذکورہ ملزم کو مجموعی طور پر10سال قید اور ہزاروں روپے جرمانے کی سزاسنادی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد رمضان نے 2018میں کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں چھریوں کے وار کرکے ایک خاتون کو قتل کیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج اور چالان عدالت میں پیش کیا تھا ۔