آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برطانیہ جنسی اسکینڈل، انصاف کے حصول میں عوام حمایت کریں، ورجینیا رابرٹس

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں شہزادہ اینڈریو پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرنے والی خاتون ورجینیا رابرٹس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں عوام سے اپیل کی ہے کہ انصاف کے حصول کیلئے ان کی حمایت کی جائے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اس بات کو ’’چلیں کوئی بات نہیں‘‘ جیسا نہیں سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا میرے ساتھ ظلم اس وقت ہوا جب میری عمر 17؍ سال تھی، لوگوں کو یہ معمولی بات سمجھ کر ایسے ہی نہیں چھوڑنا چاہئے کیونکہ اس میں شاہی خاندان کا فرد شامل تھا۔ اینڈریو نے دوٹوک الفاظ میں غلط کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ یاد رہے کہ جنسی اسکینڈل کی وجہ سے شہزادہ اینڈریو کو شاہی ذمہ داریوں اور اعزازات سے محروم کردیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید