• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان، دھماکے کے بعد فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک

سوڈان، دھماکے کے بعد فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک


خرطوم (جنگ نیوز)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 16افراد ہلاک اور 90سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔سوڈانی حکام کے مطابق خرطوم کے شمال میں واقع صنعتی زون میں ٹائلیں بنانے والی ایک فیکٹری میں منگل کے روز آگ لگی ہے،اس کے بعد سیاہ دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہورہے تھے۔پولیس نے آتش زدگی کے واقعے کے بعد تمام علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے۔سوڈان کی احتجاجی تحریک سے وابستہ ڈاکٹروں کی ایک کمیٹی نے آتش زدگی سے 16افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 90سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین