• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس ہوا جس میں اردو،سندھی اور انگریزی قلم کاروں نے شرکت کی،اجلاس کے شر کا سے مشاورت کے بعد شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے غازی صلاح الدین اور پیرزادہ سلمان کی قیادت میں کراچی لٹریری سرکل کے قیام کا اعلان کیا گیا،اجلاس کے شرکا نے کراچی لٹریری سرکل کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے شہر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی لٹریری سرکل شہر کے تمام علاقوں میں ادبی سرگرمیاں منعقد کرے گی ،اجلاس میں نور الہدیٰ شاہ، منیزہ شمسی، عباس حسین، فہمیدہ حسین،رعنا شیخ،رومانہ حسین، ماہین عثمانی، ندا مولجی،عرفان جاوید، رفاقت حیات، سمیراراجہ شریک تھے۔
تازہ ترین