• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، پاکستانی سے شادی کرنے والی افغان خاتون کو شہریت دینے کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس ناصرمحفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے وزارت داخلہ کو پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی افغان خاتون کو شہریت دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈز رولزکے مطابق این آئی سی جاری کیا جائے۔ دورکنی بنچ نے درخواست گزارہ مسماۃ اناہیتہ کی جانب سے شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر رٹ کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ انکی موکلہ نے 10 سال قبل پاکستانی شہریت کے حامل محمد عامر سے شادی کی جسکے بعد اس نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دی تاہم وزارت داخلہ نے تاحال انہیں شہریت نہیں دی، سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت وہ شہریت کی مستحق ہیں جونہیں دی جارہی ہے عدالت نے رٹ منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو سرٹیفیکیٹ آف سٹیزن شپ دیاجائے جبکہ نادراحکام کو شناختی کارڈز رولزکیمطابق این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین