• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، اپوزیشن رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کئے جاسکے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) قومی اسمبلی کا 16واں اجلاس(آج)بدھ کو ہوگا ،تاہم اجلاس کے ایجنڈے میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنا شامل نہیں ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تاحال 5گرفتار اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے جاسکے،جس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت دونوں کے درمیان پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کئے جانے پرگزشتہ 5سیشنز سے تعطل ہے جس کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی بلا تعطل عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ اگر اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر زجاری نہ کئے تو اپوزیشن کی جانب سے پروڈکشن آرڈرکا معاملہ ابتداء ہی میں اٹھایا جائے گا ۔ اپوزیشن رہنمائوں نے تحریری طور پر اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ وہ گرفتار ررہنمائوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں۔
تازہ ترین