• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ، سیاسی جماعتوں کیلئے غیر ملکی امداد پر پابندی عائد

کراچی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی حکومت نے سیاسی جماعتوں کے لئے غیر ملکی امداد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے حوالے سے خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے بھی یہ انتباہ جاری کئے جاچکے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی سیاست میں غیر ملکی مداخلت کا خدشہ ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ملکی سیاسی جماعتوں کے لئے 32 امریکی ڈالر (جو نیوزی لینڈ کے 50 ڈالر بنتے ہیں) سے زائد کی امداد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تازہ ترین