• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فیاض چوہان نے عثمان بزدار کو شیر شاہ سوری سے ملادیا

فیاض چوہان نے عثمان بزدار کو شیر شاہ سوری سے ملادیا 


لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شیر شاہ سوری سے ملادیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات 60فیصد کم کرکے کارنامہ کیا۔ ڈی جی پی آر آفس لاہور میں پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شیر شاہ سوری کی طرح عثمان بزدار کی بھی تعریف کردینی چاہئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں وہ کارنامہ کیا، جو ماضی میں کسی نے نہیں کیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ ساٹھ فی صد خرچہ کم کر دیا ہے۔ 2019-2020 کی پہلی سماہی میں پنجاب میں تین سو پینسٹھ ارب کی آمدن ہوئی اور اخراجات نکال کر 75ارب کی بچت ہوئی۔مسلم لیگ ن اور اس کا میڈیا سیل طے شدہ منصوبے کے تحت عثمان بزدار کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی انتھک قیادت میں ملک معاشی خود کفالت کی منازل طے کر رہا ہے اور اس حقیقت کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔آل شریف کو سیمنٹ بجری کی سڑک اور منی لانڈرنگ اور کرپشن کی لت نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ مولانا فضل الرحمٰن کو حلوہ اور مال کھانے کا شوق ہے، وہ ہر محاذ پر رسوا ہوئے۔ مولانا اب صرف سوجی کے حلوے پر گزارہ کریں، نوٹوں کا جلوہ اب انکی قسمت میں نہیں رہا۔ وقت آگیا ہے کہ بلاول میچور ہو جائے اور رومن اردو کا سہارا لینا چھوڑ دے۔

تازہ ترین