وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف بطور مجرم باہر جا سکتا ہے تو آصف زرداری کا بھی بطور ملزم باہر جانے کا حق بنتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے اپنے حالیہ ایک بیان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے سادہ اکثریت چاہیے، پی ٹی آئی اور ہمارے پاس سادہ اکثریت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ بہت ہیں، میرا نہیں خیال کوئی رکاوٹ آئے گی۔
شیخ رشید احمد نے پی پی پی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کی اور کہا کہ بلاول جم جم آوے، ہم اس کے راستے میں پلکیں بچھائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ فضل الرحمٰن جس دسمبر کی بات کرتے ہیں وہ کس سال کا دسمبر ہے پتہ نہیں۔
شیخ رشید احمد نے کشمیر سے متعلق کہا کہ کشمیر پر زیادہ جدوجہد کرنی چاہیے،وہاں ظلم و ستم ہو رہا ہے،۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا، ان سب نے مشرف سے حلف لیا ہے۔