• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردارزادہ غلام محمد ساتکزئی نے مشکل حالات کاڈٹ کرمقابلہ کیا‘غلام نبی مری

کوئٹہ (آئی این پی)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے سیاسی ،قوم وطن دوست / بی این پی کے بانی رہنماسردارزادہ میر غلام محمد خان ساتکزئی کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی بلوچستان کے عوام کی قومی حقوق کے حصول کیلئےجدوجہداور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں میر غلام محمد ساتکزئی کا شمارصوبے کی سیاسی‘ قومی جمہوری جدوجہد کرنے والے رہنمائوں میں ہوتاتھا جنہوںنے اپنی زندگی کا طویل حصہ قومی تحریک سے وابستہ ہوکر ہر قسم کی اذیتیں برداشت کیں اورحالات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اوربلوچ قوم کے حقوق ‘ سرزمین کے دفاع ‘سلامتی اور حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیامرحوم بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماء بی این پی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل کے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھےانہوںنے مرحوم کی مغفرت ‘جنت میں بلند درجات اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔
تازہ ترین